وفاقی پولیس نےڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے کوتحویل میں لے لیا

0

اسلام آباد(نمائندہ امت؍مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی پولیس نے سی ڈی اے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کو ڈیرہ اسماعیل خان سے تحویل میں لے لیا۔جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کی دوسری بیوی سے سوتیلی بیٹی کی آج طے شدہ پروگرام کے مطابق شادی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق تفتیشی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کو ان کے قریبی دوست نور کے گھر سے حفاظتی تحویل میں لیا،ایاز خان کا ڈی آئی خان کے سرکاری اسپتال میں طبی معائنہ کروایا جارہا ہے۔پولیس نے ایاز خان کی اہلیہ اور گھر والوں کو انکی حوالگی سے متعلق بھی آگاہ کردیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو جھوٹ اور غلط بیانی پر قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، ایاز خان نے لاپتا ہونے کا ڈرامہ رچا کر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا وقت ضائع کیا۔وفاقی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے دوست نور سے بھی علیحدہ تفتیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ پراسرا طور پر لاپتہ ہونے والے سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز محسود کی گزشتہ روز ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے اپنی گمشدگی کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا ہے کہ وہ ڈی آئی خان میں رشتہ داروں سے ملنے آئے ہیں۔دریں اثناء ڈپٹی ڈائریکٹر کی دوسری اہلیہ حسن زیبا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایاز خان کے آنے کے منتظر ہیں مگر شادی آج سادگی سے کردیں گے ، ایاز خان سے گذشتہ روز ہی ایک مرتبہ آخری بار بات ہوئی تھی، آج شام کو سادگی سے بیٹی کی رخصتی کردوں گی۔ایس ایچ او آبپارہ طاہر نیازی نے بتا ہے کہ پولیس ٹیم ڈی آئی خان موجود ہےجوایاز کو لے کر آئے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More