قبر کشائی کیلئےدرخواست مولانا کےخاندان نےمستردکردی

0

نوشہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا سمیع الحق کے خاندان نے پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس کی جانب سے قبر کشائی کی درخواست مسترد کر دی۔ مولانا عرفان الحق کا کہنا ہے کہ جے یو ائی (س) مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی کی استدعا کو یکسر مسترد کری ہے۔مولانا عرفان الحق کے مطابق قبرکشائی غیر شرعی فعل ہے اور ہم مولانا سمیع الحق کی لاش کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ن کا کہنا ہے کہ قانون میں پوسٹ مارٹم کرانے یا نہ کرانے کا اختیار ورثا کے پاس ہے۔خیال رہے کہ جے یو آئی (س) کے سربراہ اور سابق سینیٹر مولانا سمیع الحق کو دو نومبر کو راولپنڈی میں ان کی رہائشگاہ پر قتل کر دیا گیا ۔گزشتہ روزراولپنڈی پولیس نے قبرکشائی کافیصلہ کیاتھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More