افغان طالبان کے سابق امیر ملا اختر منصور کی زندگی پر کتاب شائع

0

پشاور(نمائندہ خصوصی)افغان طالبان کے سابق امیر ملا اختر منصور کی زندگی پر طالبان کے نشر و اشاعت کمیشن نے کتاب شائع کر دی ۔کتاب افغان طالبان نشر و اشاعت کمیشن کے رکن سید شریف نے لکھی ہے جس میں افغان طالبان کے کئی لیڈروں کی ملامنصور کے ساتھ ملاقاتوں اور ان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے واقعات کا ذکر ہے ۔330صفحات پر مشتمل کتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے جس میں ملا اختر منصور کی زندگی کے تمام حالات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔کتاب پشتو زبان میں لکھی گئی ہے جبکہ جلد ہی دری اور انگریزی میں بھی شائع کی جائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More