پائریٹس آف کیرئیبین میں جونی ڈیپ کی کہانی ختم-کردارخاتون کودینے کافیصلہ

0

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) پائریٹس آف کیرئیبین میں جونی ڈیپ کی کہانی ختم ہوگئی ، ڈزنی اسٹوڈیوز نے ان کا کردار خاتون کودینے کا فیصلہ کرلیا ،جیک اسپیرو کے بجائے اب کیپٹن ریڈ نئی فلم کا حصہ ہوگی، یہ کردار ڈزنی لینڈ اور ڈزنی ورلڈ رائیڈز کا حصہ ہے۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس سیریز کے اوریجنل اسکرپٹ رائٹر اسٹیورٹ بیٹی نے تصدیق کی ہے کہ ڈزنی اسٹوڈیوز نئی پائریٹس فلموں کے لیے نئی سوچ پر عمل کرے گا۔جونی ڈیپ آخری بار اس سیریز کی 5 ویں فلم ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز میں جیک اسپیرو کے روپ میں نظر آئے تھے جو بزنس کے لحاظ سے بحری قذاقوں پرمقبول فلمی سلسلے کی بدترین فلم قرار پائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More