برطانوی سرمایہ کاروں کا صحت-مالیاتی شعبوں میں اظہاردلچسپی

0

راولپنڈی(اے پی پی )برطانوی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں صحت، فارما سیوٹیکل اور فنانشل سروسز کےشعبوں میں دلچسپی کا اظہار کیاہے ،پاک برطانیہ بزنس کونسل پاکستان کے بڑے شہروں کے قریب 250ملین ڈالر لاگت سے جدید سہولیات سے آراستہ 25 ہسپتال بنائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار پی بی بی سی کے چیئر مین جولین بارنزاور وفد کے دیگر اراکین نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پرکیا۔ وفد میں بزنس کونسل کے سیکرٹری جنرل رشید اقبال بھی تھے ۔اس موقع پر صدر چیمبر ملک شاہد سلیم، سینئر نائب صدر محمد بدر ہارون، نائب صدر فیاض قریشی، سابق صدر ڈاکٹر شمائل داود، مجلس عاملہ کے اراکین اور انجمن تاجران کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ چیئر مین جولین بارنز نے کہا کہ ان کی آرگنائزیشن چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر نئے کاروباری مواقع کی تلاش اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ اس موقع پرایس بی بی سی اور پی بی بی سی کی جانب سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے ساتھ مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More