بلوچستان میں سیاسی بحران-اسپیکر ناراض ہوگئے-مستعفی ہونے کا عندیہ
کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں جس کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا ہے جس سے صوبے میں سیاسی بحران منڈلانے لگا ہے،ایک بیان میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے تاہم خاموش رہ کر صورتحال کا جائزہ لیتا رہا، مزید خاموش رہنا حلقے اور صوبے کے عوام کے مفاد میں نہیں، اسپیکر ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت نہیں کرپا رہا۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد استعفیٰ گورنر کو پیش کروں گا، بحیثیت ایم پی اے کام کو ترجیح دوں گا جب کہ پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو تمام صورتحال سے آگاہ کروں گا۔