جب کسی کو کوئی چیز پسند آئے
جب کسی شخص کو کوئی چیز مثلاً اس کی صحت اس کا مکان، اس کی اولاد یا اس کی سواری وغیرہ پسند آئے تو کہے۔
٭ مَاشَائَ اللہُ لَاقُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ
ترجمہ : جیسا اللہ نے چاہا (بنایا) اللہ کے سوا کسی کی قوت نہیں (جس سے یہ چیز ایسی بن سکے)۔
نیز یہ کہے کہ:
٭اَللَّھُمَّ بَارِکْ فِیْہِ
ترجمہ یا اللہ ! اس میں برکت عطا فرما۔
یہ جملہ کہہ دینے سے انشاء اللہ نظر لگنے سے حفاظت رہے گی۔(عمل الیوم واللیلۃ لابن السنی ص 58)
جب کوئی شخص قرض دے
اگر کسی شخص نے کوئی چیز ادھار دی ہو یا قرض روپیہ دیا ہو تو یہ کہے۔
بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ فِیْ اَھْلِکَ وَ مَالِکَ ت
رجمہ: اللہ تعالیٰ تمہارے گھر والوں اور تمہارے مال میں برکت عطا فرمائے۔(ابن السنی ص 76)
Prev Post
Next Post