اسپانسر شپ ڈیل میں پی سی سی اور فرنچائزرز آمنے سامنے
کراچی(امت نیوز)پی ایس ایل فرنچائزز کو اسپانسر شپ ڈیل میں پی سی بی کا آدھا حصہ کھٹکنے لگا۔پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،اس موقع پر فرنچائزز کی جانب سے اسپانسر شپ ڈیل میں زیادہ حصہ طلب کرنے کا امکان ہے۔ اس وقت جو بھی رقم ملے آدھا حصہ پی سی بی اور باقی تمام فرنچائزز کو ملتا ہے، حال ہی میں بورڈ نے ایک بینک کے ساتھ14.30 ملین ڈالر کا ٹائٹل اسپانسر شپ معاہدہ کیا۔فرنچائزز کو اعتراض ہے کہ اس کا آدھا حصہ بھی پی سی بی کے حصے میں چلا جائے گا، چونکہ انھوں نے بھاری سرمایہ کاری کی لہذا ان کو زیادہ رقم ملنی چاہیے۔ بورڈ کی بعض اعلیٰ شخصیات نے غیررسمی ملاقات میں اونرز کو اس مطالبے پر غور کی پہلے ہی یقین دہانی کرا دی ہے۔