بیماریوں کا علاج:
(7) جو شخص ’’الرزاق‘‘ ایک سو مرتبہ بیمار کیلئے پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو اسے شفاء ملے گی۔
(8) جو کوئی ’’القابض‘‘ کو چالیس دن تک ہر روز چار یا چالیس نوالوں پر لکھ کر کھا لیا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ زخم اور درد وغیرہ کی تکلیف سے محفوظ رہے گا۔
(9) جو شخص کثرت سے ’’یا سمیع‘‘ کا ورد کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو کم سننے کے مرض سے شفاء پائے گا۔
(10) جو کوئی کثرت سے ’’یا بصیر‘‘ کا ورد کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو آنکھوں کے امراض سے محفوظ رہے گا، اس کے لئے ان الفاظ میں دعا مفید ہے۔
یا سمیع یا بصیر متعنی و بصری و اجعلھما الوارث منی
(11) بیماری سے شفاء کیلئے ’’اللطیف‘‘ کے ساتھ آیت شفاء پڑھ لی جائے تو فائدہ ہوگا۔
(12) العظیم کا کثرت سے ذکر کرنے سے ہر مرض سے شفاء ملتی ہے۔ جو سات دفعہ پانی پر پڑھ کر دم کر کے پی لے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کے پیٹ میں درد نہ ہوگا۔
(13) تپ یا سر درد کا مریض یا غمگین آدمی اگر اسم الغفور کو کاغذ پر لکھ کر روٹی پر اس کا نقش جذب کر کے کھالے، حق تعالیٰ شانہ اس کو شفاء و خلاصی بخشے گا۔ تین بار لکھ کر بخار والے شخص کو دے دیا جائے، حق تعالیٰ نے چاہا تو بخار دور ہو جائے گا۔ تین کاغذوں پر یاغفور اس طرح لکھا جائے کہ ہر کاغذ پر تین سطریں ہوں اور ہر سطر میں دو بار یا غفور لکھا ہو، یہ کاغذ ایسا شخص جو بیمار ہو اور اس کے سر میں درد ہو، نگل لے تو اسے شفاء نصیب ہوجائے گی۔ جو شخص نزع کی حالت میں ہو، اسے سید الاستغفار لکھ کر پلایا جائے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کی تکلیف آسان ہوگی۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post