جب کہیں آگ لگی دیکھے
اگر کہیں آگ لگی ہو اور آگ نظر آجائے تو
’’اللّٰہ ُاََکْبَرْ‘‘
کہنا چاہئے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تلقین فرمائی ہے۔
(ابن السنی ص 80 وحصن حصین ص 173)
جب گرج چمک ہو
جب آسمان پر گرج چمک ہو تو یہ دعا پڑھی جائے۔
اَللَّھُمَّ لَا تَقْتُلْنَا بِغَضَبِکَ وَلَا تُھْلِکْنَا بِعَذَابِکَ وَعَافِنَا قَبْلَ ذَالِکَ۔
ترجمہ : یا اللہ ! ہمیں اپنے غضب سے قتل نہ کیجئے اور اپنے عذاب سے ہلاک نہ کیجئے اور اس سے پہلے ہمیں عافیت عطا کیجئے۔
نیند سے بیدار ہوتے وقت
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب نیند سے بیدار ہوتے تو فرماتے:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ
ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ کی ہیں جس نے ہمیں موت کے بعد زندگی بخشی، اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post