کراماً کاتبین:
(حدیث) حضرت انس ؓ فرماتے ہیں، رسول اکرمؐ نے ارشاد فرمایا :
(ترجمہ) جب کسی مسلمان کے بدن میں کوئی تکلیف ڈالی جاتی ہے تو حق تعالیٰ فرشتے سے فرماتے ہیں کہ اس کے وہ تمام نیک اعمال لکھتا رہ، جو یہ (حالت صحت میں) کرتا تھا (اگرچہ اب اس میں کرنے کی ہمت نہیں ہے)۔ پھر اگر (رب تعالیٰ) اسے شفاء عطا فرماتے ہیں تو اسے دھو دیتے ہیں اور اسے (گناہوں سے) پاک کر دیتے ہیں اور اگر اس کی روح کو قبض کر لیتے ہیں تو اسے معاف فرما دیتے ہیں اور اپنی رحمت عطا فرماتے ہیں۔
پوشیدہ نیک عمل کا لکھناحضرت حجاج بن دینارؒ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو معشرؒ سے عرض کیا کہ خدا کا جو ذکر انسان دل ہی دل میں کرتا ہے، اسے فرشتے کس طرح لکھتے ہیں؟ فرمایا: وہ اس کی خوشبو پا کر لکھتے ہیں۔
جھوٹ سے فرشتوں کی نفرت:
(حدیث) حضرت ابن عمرؓ فرماتے ہیں کہ رسول اکرمؐ نے ارشاد فرمایا:
(ترجمہ) جب کوئی انسان ایک بار جھوٹ بولتا ہے تو اس کی بدبو سے ایک میل تک فرشتہ دور چلا جاتا ہے۔
(حدیث) حضرت عطاء بن یسار اس حدیث کو حضور اقدسؐ سے روایت کرتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا:
(ترجمہ) جب کوئی بندہ بیماری میں مبتلا ہوتا ہے تو حق تبارک وتعالیٰ کراماً کاتبین کو حکم دیتے ہیں کہ میرے بندہ کیلئے ویسے اعمال (صالحہ) لکھتے رہو جو وہ (حالت صحت میں) کیا کرتا تھا، یہاں تک کہ میں اسے موت دیدوں یا صحت دے دوں۔(جاری ہے)
Next Post