بھارت نے آسٹریلیا کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں ہرادیا

0

سڈنی(امت نیوز) بھارت نے آسٹریلیا کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی، فاتح ٹیم نے 165 رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 4 وکٹوں پر حاصل کیا، کوہلی نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، کرونل پانڈیا نے 4 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا، پانڈیا میچ اور دھون سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اتوار کو سڈنی میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلوی قائد ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 164 رنز بنائے، ڈی آرسی شارٹ 33، فنچ 28، ایلکس کیری 27، گلین میکسویل 13 اور میکڈرموٹ بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، مارکس سٹوئنس 25 اور نیتھن کولٹر نیل 13 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More