اوپن مارکیٹ میں ڈالر135 روپے 40 پیسے کاہو گیا

0

کراچی (امت نیوز)اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ کاروبار کے دوران 266 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 41 ہزار 136 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ دوسری جانب ڈالر کے انٹر بینک مارکیٹ ریٹ میں 11 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔جس کے بعد 134 روپے 10 پیسے پر ڈالر کا لین دین ہوتا رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 135 روپے 40 پیسے پر پہنچ گیا۔تجز یہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننے سے حکومت کے انکار پربازارحصص۔ میں مثبت رجحان ریکارڈ ہوا۔سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط نافذ ہوئیں تو ملک میں مہنگائی کا سیلاب آئے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس میں 791 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More