اکا ونٹس منجمد کیے جانے کیخلاف اکرم شیخ عدالت پہنچ گئے

0

اسلام آباد(نمائندہ امت )سینئر وکیل اکرم شیخ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے جس پر انہوں نے عدالت سے رجوع کر لیا۔ پریس کانفرنس میں اکرم شیخ نے کہا کہ مجھے عمران خان اور مشرف کیخلاف کیس لڑنے کی سزا دی جا رہی ہے، ایف بی آر نے میرے تمام اکائونٹس فریز کر دئے ہیں ،مجھے کہا جا رہا ہے کہ ملک چھوڑ دو ورنہ تمہاری مشکلات بڑھ جائیں گی،میرے کلائنٹس کو بھگایا جارہا ہے ، ایک طرف مجھے سیکیورٹی تھریٹس بتائی جا رہی ہیں دوسری طرف حکومت نے مجھ سے سیکیورٹی لے لی ،حکومت باز نہ آئی تویو این سمیت پوری دنیا میں جاوں گا ،ٹیکس ڈیفالٹر بنانے کے لیے اکائونٹس پہلے ہی فریز کیےگئے ،اعلی عہدے داروں کی سرپرستی کے بغیر کوئی افسر میرے اکاونٹس فریز نہیں کر سکتا، ہفتے کے روز عمرہ کی ادائیگی کے بعد لاہور پہنچا تھا،عدالتی معاملات سے نمٹ کردفتر آیا تو پتہ چلا اکائونٹس منجمد ہو چکے ہیں۔مجھے بتایا گیا آپ ٹیکس ڈیفالٹر ہیں، اکاوئنٹس فریز کرنے کامقصد یہی تھا ، 29 کو میں نے دوبارہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے ہیں۔ یہ آج کی بات نہیں مجھے پہلے بھی محبت نامے ملتے رہتے ہیں۔ مشرف کے دور میں بھی ایسے پیغامات ملتے رہے، مشرف کے خلاف مقدمہ لیا تو ظہیر صاحب میرے پاس آئے اور کہا کہ آپ پیچھے ہٹ جائیں،ایسا نہ ہو کوئی قوت آپ کو قتل کر دے۔ میرامشرف سے کوئی ذاتی عناد نہیں تھا اس لیے مقدمہ سے علیحدہ ہو گیا ،اب مجھے حنیف عباسی کا مقدمہ چھوڑنے کا کہا گیا۔ فرائض کی ادائیگی سے روکا جارہا ہے ۔ اب بھی اگر مجھے کوئی وکیل کرے گا تو اپنے فرائض سرانجام دوں گا،اس طرح کے اقدامات سے حکومت کو فائدہ نہیں ہو گا ،حکومت اپنے اختیارات سے تجاوز بند کرے۔ کوئی افسر خود سے یہ فیصلہ نہیں کر سکتا ،یہ کام ہدایت پر ہو رہا ہے ہدایت دینے والے ہوش سے کام لیں۔آج تک کبھی ٹیکس نادہندہ نہیں رہا ،مجھے اسحاق ڈار نے بھی نوٹس بھیجا تھا ،آج وہ ملک سے باہر بیٹھے ہیںْ۔ میری درخواست ہے کہ اسطرح اقدامات سے باز رہیں۔دریں اثنااکرم شیخ نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان کیخلاف بطور وکیل پیش ہونے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مجھے ٹیکس ڈیفالٹربنانے کیلئے اکاؤنٹس منجمد کئے گئے،میں ٹیکس ریٹرن کیسے فائل کروں؟۔معروف وکیل کا کہناتھا کہ ایف بی آرکی ہدایات پرمیرے اکائونٹس منجمد کئے گئے،عمران خان کی حکومت آتے ہی سرکاری محافظ واپس لئے گئے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کیخلاف کیس بھی لڑے کسی نے اکائونٹس منجمد نہیں کئے،درخواست کرتا ہوں اکائونٹس بحال کئے جائیں۔اکرم شیخ نے کہا کہ میں سمجھ رہا تھا کہ تبدیلی آگئی عمران خان کی حکومت بہتری لائیں گے۔واضح رہے کہ عمران خان کی نااہلی کیس میں اکرم شیخ لیگی رہنما حنیف عباسی کے وکیل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More