بھارت نےکرتارپورراہداری کاسنگ بنیادرکھ دیا

0

نئی دہلی (امت نیوز)بھارت نے سکھ یاتریوں کے لیے باضابطہ طور پر کرتارپور راہداری تعمیر کرنے کے لیے سنگ بنیاد رکھ دیا ۔یہ تقریب بھارت اور پاکستان سرحد کے نزدیک گورداس پور ضلع کے مان گاؤں میں منعقد ہوئی۔تقریب میں بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ، ریاستی گورنر اور دیگر وزراء بھی موجود تھے۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس راہداری سے امن قائم ہوگا اور عوام کی خوشحالی کا راستہ ہموار ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ہم نے ایک چھوٹا سا قدم اٹھایا ہے توقع ہے کہ اس سے ہم پرامن اور دوستانہ زندگی کا ہدف حاصل کریں گے۔مرکزی وزیر نتن گٹکری نے کہا کہ راہداری کی تعمیر کا کام چار ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔اس راہداری کی تعمیر کا فیصلہ 22 نومبر کو مرکزی کابینہ کے ایک اجلاس میں کیا گیا تھا۔راہداری پر تمام قسم کی سہولتیں موجود ہوں گی۔ یہاں تک کہ ویزا اور کسٹم کی سہولت بھی ہوگی۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کرتار پورہ راہداری بنانے کے لیے 28 نومبر کو سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More