اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

دشمن کے شر سے حفاظت:
8۔ جو اسم مبارک الخافض کو پانچ سو بار پڑھے گا، دشمن کے صدمے سے بچ جائے گا اور حفاظت الٰہی اس کے شامل حال رہے گی اور جو اسے ایک ہزار بار پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو تمام دشمنوں سے محفوظ ہوجائے گا اور جو کوئی تین روزے رکھے اور پھر چوتھے دن ایک مجلس میں چند آدمی ستر ہزار مرتبہ اسے پڑھے تو دشمن پر فتح نصیب ہوگی اور اسی مقصد کیلئے تین روزے رکھے اور ستر بار پڑھے تو یہ بھی مفید ہے۔
9۔ جو ستر بار اسم مبارک الرافع پڑھے گا، ظالموں سے امن میں رہے گا اور حق تعالیٰ نے چاہا تو سرکشوں سے محفوظ رہے گا۔
10۔ جو کوئی چور یا حاسد یا ہمسایہ یا دشمن یا چشم زخ یا نظر بد سے ڈرتا ہو، ایک ہفتہ صبح (طلوع سے پہلے) اور شام (غروب سے پہلے) ستر بار حسبی ربی الحسیب پڑھے گا، رب تعالیٰ اسے ہفتہ گزرنے سے پہلے امن عطاء فرمائے گا اور حق تعالیٰ نے چاہا تو تمام کام درست ہو جائیں گے۔ پڑھائی کا آغاز جمعرات سے کرے اور جو کوئی الحسیب کو ستر بار پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو دشمنوں کے شر سے محفوظ رہے گا۔ اگر کسی سے حساب میں تشدد کا اندیشہ ہو یا کسی بھائی برادری سے کسی معاملے میں خوف ہو تو سات روز تک طلوع آفتاب اور غروب سے پہلے بیس بار پڑھ لیا کرے۔ 11۔ جو شخص دس بار اسم مبارک الجلیل اپنے اسباب پر پڑھے، تو وہ چوری سے محفوظ و سلامت رہے۔
12۔ ظالم کو نقصان پہنچانے یا اس کے شر سے حفاظت کیلئے ایک ہزار بار القوی پڑھنا بہت مفید ہے، جس کا دشمن طاقتور ہو اور یہ اس کو دفع کرنے سے عاجز ہو تو تھوڑا سا خمیری آٹا لے کر اس کی ایک ہزار ایک سوچنے کے برابر یا اس سے چھوٹی گولیاں بنالے پھر ایک ایک گولی پر یاقوی پڑھ کر دشمن کے خاتمہ کی نیت سے مرغ کے آگے ڈالے یہاں تک کہ سب اسی طرح ختم کردے۔ حق تعالیٰ اس کے دشمن کو مغلوب و مقہور کردے گا۔ بے محل و ناحق یہ عمل نہ کرے۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More