سومیں قسم کھاتا ہوں تاروں کے ڈوبنے کی اور یہ قسم ہے اگر سمجھو تو بڑی قسم۔ بے شک یہ قرآن ہے عزت والا لکھا ہوا ہے ایک پوشیدہ کتاب میں۔ اس کو وہی چھوتے ہیں جو پاک بنائے گئے ہیں۔ اتارا ہوا ہے پروردگار عالم کی طرف سے۔ اب کیا اس بات میں تم سستی کرتے ہو اور اپنا حصہ تم یہی لیتے ہو کہ اس کو جھٹلاتے ہو۔ پھر کیوں نہیں، جس وقت جان پہنچے حلق کو اور تم اس وقت دیکھ رہے ہو اور ہم اس کے پاس ہیں تم سے زیادہ۔ پر تم نہیں دیکھتے، پھر کیوں نہیں، اگر تم نہیں ہو کسی کے حکم میں تو کیوں نہیں پھیر لیتے اس روح کو اگر ہو تم سچے۔ سو جو اگر وہ (مردہ) ہوا مقرب لوگوں میں تو راحت ہے اور روزی ہے اور باغ نعمت کا اور جو اگر وہ ہوا داہنے والوں میں تو سلامتی پہنچے تجھ کو داہنے والوں سے اور جو اگر وہ ہوا جھٹلانے والوں بہکنے والوں میں سے تو مہمانی ہے جلتا پانی اور ڈالنا آگ میں۔ بے شک یہ بات یہی ہے لائق یقین کے۔ سو بول پاکی اپنے رب کی نام سے جو سب سے بڑا۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭
Prev Post