دبئی میں شادی کی سالگرہ کا دن بھولنا شوہر کو مہنگا پڑ گیا

0

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں شادی کی سالگرہ کا دن بھولنا شوہر کو مہنگا پڑ گیا، ناراض بیوی نے خلع لینے کے لیے عدالت پہنچ گئی۔ العین کی رہائشی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کا شوہر شادی کی سالگرہ اور تاریخ پیدائش یاد نہیں رکھتا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران وہ ان دونوں کی زندگی سے متعلق تمام اہم تاریخیں بھول چکا تھا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شوہر کو میری کوئی پرواہ نہیں ہے۔ اس حوالے سے ماہر وکیل اور مشیر حسن المرزوقی نے کہا کہ آج کل عدالت میں انتہائی معمولی باتوں پر خواتین خلع لینے عدالت پہنچ جاتی ہیں، انتہائی معمولی باتوں پر طلاق لینے کے رجحان میں تیزی آتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا رویہ رکھنا شادی جیسے اہم فرض کی اہمیت کو نہ سمجھ پانے کی عکاسی کرتا ہے، میاں بیوی کو چاہئے کہ وہ اپنے روزمرہ کے جھگڑوں کو اپنی ذات تک محدود رکھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More