دکی میں ایک اتائی گرفتار 4 اسٹورز۔کلینک سیل
کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)دکی میں اتائیوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر میران بلوچ نے ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے اتائیوں کے 2 میڈیکل اسٹور اور 2 کلینک سیل کرنے کے ساتھ ساتھ پائوڈر سے دودھ بنانے والے ایک کارخانہ کو بھی سیل کردیا، جبکہ پائوڈر کو تلف کردیا۔ کارروائی کے دوران ایک اتائی احسان رشید کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔ مختلف میڈیکل اسٹور اور کلینک کے سائن بورڈز ہٹا کر کر قبضے میں لے لئے گئے ۔