محکمہ تعلیم مٹیاری میں کرپشن الزام پر گرفتار ملزمان کی ضمانت مسترد

0

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) اسپیشل اینٹی کرپشن کورٹ صوبائی حیدر آباد کے جج عبدالغفور کلہوڑو کی عدالت میں اینٹی کرپشن مٹیاری سرکل کی طرف سے محکمہ تعلیم مٹیاری میں کرپشن کے سلسلے میں دائر مقدمے میں روپوش ملزمان سینئر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹنٹ محمد حنیف ملک، استاد رشید کاکا، سپروائزر خیر محمد ڈاہری اور قمرالدین بھٹو کی طرف سے دائر ضمانت درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی طرف سے دائر درخواست ضمانت مسترد کر دی اور اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا، اینٹی کرپشن حکام نے ملزمان کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل حیدرآباد بھیج دیا۔ دریں اثنا فاضل عدالت نے محکمہ خزانہ ضلع جامشورو میں کرپشن کے سلسلے میں دائر مقدمہ میں روپوش ملزمان تپہ دار مظہر چانڈیو اور کرپشن کے ایک اور مقدمہ میں ملزم جھلو خان کو جیل بھیج دیا، ملزمان کو اینٹی کرپشن سرکل جامشورو نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More