سکھن میں موبائل مارکیٹ لوٹ لی گئی-نوجوان ہلاک

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈکیتی وارداتوں میں مزاحمت پر گولیاں لگنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ2افراد زخمی ہوگئے،سکھن میں 6ڈاکوؤں نے موبائل مارکیٹ لوٹ لی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے گلستان سوسائٹی گلی نمبر 4 میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے موبائل فون چھیننے پر مزاحمت کے دوران گولی مار کر15سالہ دانش ولد تسلیم کو مارڈالا۔لانڈھی لیبر اسکوائر کے قریب واقع موبائل مارکیٹ پر2موٹر سائیکلوں پر سوار6ملزمان داخل ہوئے اور دکانوں سے ڈھائی لاکھ نقدی اور قیمتی موبائل فونز لیکر فرار ہورہے تھے کہ اسی دوران ایک دکاندار نےمزاحمت شروع کردی، جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی،اور پاؤں پر گولی لگنےسے دکاندار 25سالہ صابر حسین ولد لعل بخش زخمی ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More