کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے نجی بینک میں کرپشن کیس میں جرم ثابت ہونے پر یو بی ایل کے ملازم سید الطاف حسین کو 7 سال قید اور ایک کروڑ 29 لاکھ 97 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔عدالت نے مجرم کو 21 سال کے لئے کسی بھی عوامی عہدے کے لئے نااہل قرار دے دیا ہے گزشتہ سماعت پر وکلا طرفین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں قائم 2رکنی نے غیر قانونی الاٹمنٹ اور دھوکہ دہی مقدمے میں ملوث ملزم جاوید اقبال کی جانب سے بینک اکاؤنٹس کی بحالی سے متعلق دائر درخواست مسترد کردی۔فاضل عدالت نے نیب کو مختار کار و دیگر ملزمان کے خلاف جلد تحقیقات مکمل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق کیس میں تفتیشی افسر کو گواہوں کے ہمراہ طلب کرتے ہوئے سماعت 2جنوری 2019تک ملتوی کردی ہے ۔