اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

خوف سے نجات:
(14) جو شخص جنگ کے وقت اَلْمُقَدِّمُ کثرت سے پڑھتا رہے گا، حق تعالیٰ اسے پیش قدمی کی قوت عطا فرمائے گا اور وہ دشمنوں سے محفوظ رہے گا۔ غم و رنج نہیں پہنچے گا اور جو کوئی اس اسم کو کثرت سے پڑھے گا۔ دشمن پر غالب رہے گا۔
(15) جو جمعہ کے دن پانچ سو بار اَلظَّاھِرُ پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو دشمن مغلوب ہوگا۔
(16) دشمن کے شر سے بچنے کیلئے سات دن تک روزانہ ایک ہزار بار اَلْمُتَعَالِیْ پڑھنا مفید ہے۔
(17) جو کوئی کسی ظالم یا حاسد سے ڈرتا ہے، پچھتر بار یا اکیس بار یَا مُذِلُّ یا اَلْمُذِلُّ پڑھ کر سجدہ کرے اور کہے یا الٰہی فلاں ظالم کے شر سے مجھے محفوظ رکھ۔ حق تعالیٰ امان دے گا اور اپنی حفاظت میں رکھے گا۔ جو سات سو ستر بار روزانہ کوئی وقت مقرر کر کے یَامُذلُّ کَلِّ جَبَّارٍ عَنِیْدٍ بَقَھْرِ عَزِیْزِ سُلْطَانِکَ پڑھ لیا کرے دشمن دفع ہو گا۔
(18) جو اَلصَّمَدُ کو ہزار بار پڑھا کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو دشمن پر فتح پائے گا۔
(19) جو شخص دفع دشمن کے لیے اَلْآخِرُ پڑھے گا، کامیاب ہو گا۔
(20) جو شخص حق پر ہو اور دشمن سے بدلہ لینے کی اس میں قدرت نہ ہو، تین جمعہ تک بکثرت یَامُنْتَقِمُ پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس سے خود انتقام لے لیں گے، جو کوئی عشا یا فجر کے بعد چالیس دن تک روزانہ ایک ہزار بار یَاقَھَّارُ یَامُذِلُّ یَامُنْتَقِمُ پڑے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو ظالم ہلاک ہو گا۔
(21) جو تین ہفتے تک اَلْعَفُوُّ کا ورد رکھے گا، سب دشمن اس کے دوست بن جائیں گے اور لوگوں میں معزز ہوگا۔
(22) اگر ہفتہ کے دن دشمن کی مغلوبی کی نیت سے مداومت کی شرط پر کسی وقت باوضو بعد دو رکعت نفل سو بار اَلْبَاقِیْ پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو دشمن اس کے مطیع و فرمانبردار ہوں گے۔
(23) جو شخص طلوع آفتاب سے پہلے سو مرتبہ اَلصُّبُوْرُ پڑھے گا،حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کے دشمنوں اور حاسدوں کی زبانیں بند رہیں گی۔ اگر آدھی رات یا دوپہر کو مداومت کرے گا۔ دشمنوں کی زباں بندی اور خوشنودی اور بادشاہ کی رضامندی حاصل ہو گی۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More