آج کی دعا

0

جب کھانے کے بعد ہاتھ دھوئے
جب کھانے کے بعد ہاتھ دھونے لگے تو یہ دعا مانگے:۔
اَللّٰھُمَّ اَشْبَعْتَ وَاَرْوَیْتَ فَھَنِّئْنَا وَرَزَقْتَنَا فَاَکْثَرْتَ وَاَطَبْتَ فَزِدْنَا۔
ترجمہ: یااللہ! آپ نے ہمارا پیٹ بھرا اور ہمیں سیراب کیا، پس اس کھانے پینے کو ہمارے لئے خوشگوار (اور زود ہضم) بنا دیجئے اور آپ نے ہمیں رزق دیا اور بہت دیا اور خوب دیا، پس ہمیں اور عطا فرمائیے۔ یہ دعا حضرت سعید بن جبیرؒ سے منقول ہے۔ (حصن حصین 112)
اگر کھانا کسی اور نے کھلایا ہو
اگر کھانا کسی اور نے کھلایا ہو، مثلاً دعوت میں کھایا ہو، یا کوئی گھر لے کر آیا ہو تو کھانے کے بعد اسے یہ دعا دینا بھی مسنون ہے:
-1 اَللّٰھُمَّ اَطْعِمْ مَّن اَطْعَمَنِیْ وَاسْقِ مَنْ سَقَانِیْ (صحیح مسلم)
(ترجمہ) اے اللہ ! جس نے مجھے کھانا کھلایا، آپ اس کو (اور) کھلائیے، اور جس نے مجھے سیراب کیا، آپ اسے اور سیراب کیجئے۔
نیز کھانے والے کو خطاب کرکے اسے یہ دعا دے:
-2 اَکَلَ طَعَامَکُمُ الْاَبْرَارُوَصَلَّتْ عَلَیْکُمُ الْمَلٰئِکَۃُوَاَفْطَرَعِنْدَکُمُ الصَّائِمُوْنَ
(ترجمہ) (اللہ کرے کہ) تمہارا کھانا نیک لوگ کھائیں، فرشتے تمہارے لئے رحمت کی دعا کریں، اور روزہ دار تمہارے یہاں افطار کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More