برائے حاجات:
(19) جو شخص کسی پریشانی میں پڑ جائے، وہ دو رکعت نماز پڑھ کر ان الفاظ میں دعا کرے۔ اس دعا کا پہلا اور آخری جملہ تین بار دہرائے۔
اللھم یا ودود یاذ العرش المجید یا مبدئی یا معید یا فعال لما یرید اسئلک بنور وجھک الذی ملأ ارکان عرشک و بقدرتک التی قدرت بھا علی جمیع خلقک و برحمتک التی وسعت کل شیء لا الہ الا انت یا غیاث المستغیثین اغثنی
(20) ہر حاجت کے لیے ’’الوکیل‘‘ کو کثرت سے پڑھنا مفید ہے۔
(21) جو شخص کثرت کے ساتھ ’’المتین‘‘ کا ذکر کرے، اس کی سخت مشکل آسان ہو جائے گی اور حق تعالیٰ نے چاہا تو حاجات پوری ہوں گی۔
(22) جس کو مشکل پیش آئے، وہ شب جمعہ میں ہزار بار ’’الولی‘‘ پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو مشکل دور ہو جائے گی۔
(23) کسی سخت حاجت کے وقت جو کوئی اپنے نام کے اعداد کے موافق مع اول و آخر درود شریف ایک وقت مقرر کر کے یاحی یاقیوم یااللہ یارحمن یارحیم پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو محروم نہ رہے۔
(24) جو کوئی سو کر اٹھنے کے بعد بکثرت ’’المقتدر‘‘ کا ورد کرے یا کم از کم بیس مرتبہ پڑھا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو تمام کام آسان اور درست ہو جائیں۔
(25) علمائے کرام فرماتے ہیں کہ اسم ’’المقدم و المؤخر‘‘ کو ایک ساتھ پڑھتا رہے اور جب کوئی مشکل پیش آئے، اکیس بار اس اسم کو پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو مشکل آسان ہو جائے گی۔
(26) جو چالیس شب جمعہ ہر شب کو بعد ازنماز عشا ہزار بار ’’الاول‘‘ پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو تمام حاجتیں پوری ہوں گی۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post