جب بخار ہو
جب کسی کو بخار ہو تو بخار کی حالت میں یہ دعا پڑھے۔
بِسْمِ اللّٰہِ الْکَبِیْرِ اَعُوْذُ بِِااللّٰہِ الْعَظِیْمِ مِنْ شَرِّ کُلِّ عِرْقٍ نَّعَّارٍ وَّ مِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ(حاکم و ابن ابی شیبہ)
ترجمہ: اللہ کے نام سے جو بڑائی والا ہے۔ میں عظمت والے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں، جوش مارتی ہوئی رگ سے اور آگ کی گرمی سے۔
جب آنکھ دکھے
جب آنکھ دکھے تو یہ دعا کی جائے۔
اَللّٰھُمَّ مَتِّعْنِیْ بِسَمْعِیْ وَ بَصَرِیْ وَ اجْعَلْہُ الْوَارِثَ مِنِّیْ وَ اَرِنِیْ فِی الْعَدُوِّ ثَأْرِیْ وَانْصُرْنِیْ عَلٰی مَنْ ظَلَمَنِیْ
(ابن النسی ص 152 و حصن حصین ص 175)
ترجمہ: یا اللہ! مجھے میری سماعت اور میری بصارت سے فائدہ اٹھانے کی توفیق دیجئے، اور مرتے دم تک اس کو باقی رکھئے، اور مجھے دشمن سے اپنا بدلہ (زندگی میں) دکھا دیجئے اور جو شخص مجھ پر ظلم کرے اس کیخلاف میری مدد کیجئے۔
٭٭٭٭٭