آرکیڈ پریمیئر کرکٹ لیگ کا فائنل ٹیری ورلڈ ٹائیگر کلب جیت گیا

0

کراچی (پ ر) دی آرکیڈ اسکول پریمیئر لیگ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹیری ورلڈ ٹائیگر نے ڈی ایس اے کلب کو 6وکٹوں سے شکست دے کر جیت لیا۔ ڈی ایس اے کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 وکٹوں پر مقررہ 20 اوورز میں 116 رنز اسکور کئے۔ جواب میں ٹیری ورلڈ ٹائیگر نے 4کھلاڑیوں کے نقصان پر 117رنز بناکر فائنل میچ جیت لیا۔ طلحہ احمدانی 32، جبکہ عدیل خان نے ناٹ آئوٹ 62 رنز اسکور کئے۔ فیض الحسن ٹورنامنٹ کے بہتر بیسٹمین قرار پائے، جبکہ بہترین بالنگ کے حقدار عدیل عباسی رہے۔ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ریحان تنولی اور مرزا شعیب کو دیا گیا۔ مہمان خصوصی گروپ منیجنگ ڈائریکٹر میڈی کیم گروپ /خلیل نینی تال والا، ایجوکیشن ویلی جنید خلیل نینی تال والا نے دونوں ٹیموں کو مبارک باد پیش کی اور ان میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More