آئین کے مطابق قانون کی بالادستی چاہتے ہیں-آرمی چیف

0

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایسا بہتر ملک چاہتے ہیں جہاں کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بڑا نہ ہو۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے نیوز بریفنگ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کو ایک ایک اینٹ لگا کر دوبارہ بنا رہے ہیں، جہاں آئین کے مطابق قانون کی بالادستی ہوگی۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں طاقت کے استعمال کا استحقاق ریاست کے پاس ہو، جس کے لیے کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بڑا نہ ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More