این اے 95 میانوالی سے وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست مسترد

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہورہائیکورٹ نے قومی اسمبلی (این اے) کی نشست 95 میانوالی سے منتخب وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے انتخابی عذرداری (الیکشن پٹیشن) ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قومی اسمبلی کی میانوالی کی نشست کو نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔عام انتخابات 2018 میں وزیراعظم عمران خان کی این اے 95 میانوالی سے کامیابی کو ان کے مد مقابل امیدوار عبدالوہاب بلوچ نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More