مریم اورنگزیب کی انڈوں کے ساتھ احتساب عدالت آمد

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر پارٹی کی ترجمان مریم اورنگزیب انڈوں کے کریٹ کے ساتھ جا پہنچیں۔ لاہور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کی ترجمان انڈوں کا کریٹ لے کر پہنچ گئیں، میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان مہنگائی ختم نہیں کر سکتے اس لیے عوام کو انڈے دیں گے، وہ بیروزگاری ختم نہیں کر سکے لیکن عوام کو انڈے دیں گے۔ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں لینی ہیں تو انڈوں میں تلاش کرلیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب کو شہباز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، ان کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے شہباز شریف کا میڈیکل بورڈ دو ہفتے کی تاخیر سے بنایا گیا ،وزیر اعظم کے احکامات پر شہباز شریف کے میڈیکل بورڈ میں تاخیر کی گئی۔ آج کسان پریشان ہیں لیکن عثمان بزدار گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے میں مصروف ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More