سابق وزیراعظم کی نمبر پلیٹ لگانے پر موسیٰ گیلانی کو جرمانہ

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کی گاڑی سے فینسی نمبر پلیٹ اتارتے ہوئے 520 روپے کا جرمانہ کردیا۔ جمعرات کو ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسی گیلانی کی گاڑی سے فینسی نمبر پلیٹ اتاردی،موسی رضا گیلانی کو 520روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا، گاڑی پر سابق وزیراعظم کے نام کی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی، اس کے علاوہ گاڑی پر کالے شیشے بھی لگے ہوئے تھے، ٹریفک پولیس نے موسی گیلانی کو پابندی قانون کی تنبیہ بھی کی، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے کہا کہ وہ سابق وزیراعظم کے بیٹے ہیں، ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ان کا لحاظ نہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More