بچوں کے اغوا میں ملوث 4ملزمانسمیت 38پکڑے گئے

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز، کرائم برانچ اور آپریشن پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مقابلے اور دیگر کارروائیوں کے دوران بچوں کے اغوا میں ملوث 4 ملزمان، اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروش سمیت 38ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایاگیا ہے کہ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر مبینہ ٹاؤن کے علاقے میں 4ملزمان نوید حسین،علی رضا،امجد حسین،ممتازکوگرفتارکرلیاجو کہ بچوں کے اغوا میں ملوث ہیں۔ رینجرز نے الفلاح،زمان ٹاؤن ،کورنگی صنعتی ایریا میں 9ملزمان وسیم ،راحیل ،سکندر،غلام وارث،شہاب،جابر علی ،تھامس، جنید، ابرار احمد ،اویس کو گرفتار کرلیا جو کہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں، رینجرز نے سائٹ سپر ہائی وے میں کارروائی کرتے ہو ئے 4ملزمان امجد خان،حزیفہ،زبیرعالم ،ارشاد احمد کو گرفتار کرلیا جو کہ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں ،مدینہ کالونی میں رینجرز نے منشیات فروش اورنگزیب کو گرفتار کرلیا۔ملیرسٹی پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم شیخ اظہر السلام کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ دستی بم برآمد کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More