اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

حکام کے شر سے حفاظت:
(13) جو کوئی ’’الممیت‘‘ اس قدر پڑھے کہ اس پر حال طاری ہو جائے، پھر وہ ظالموں اور فاسقوں میں سے کسی سے نجات کی دعا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اسی وقت ظالم سے نجات کی سبیل پیدا ہوجائے گی۔
(14) جو ’’الواجد‘‘ کو پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو ظالم کے ظلم سے بچا رہے گا۔
(15) جو کوئی ’’الاحد‘‘ کو پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو ظالم سے بچا رہے گا اور جو کوئی اس اسم کو نو مرتبہ پڑھ کر حاکم کے آگے جائے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو عزت و سر فرازی پائے گا۔
(16) جو شخص حقیقتاً مظلوم ہو، وہ مہینے کی آخری رات ایک تاریک کمرے میں ننگی زمین پر ننگے سر دو رکعت نماز پڑھ کر دوسری رکعت کے آخری سجدہ پر رب تعالیٰ کے نام ’’المقتدر الشدید القوی‘‘ اور ’’القاھر‘‘ پڑھ کر ظالم کے خلاف دعاء کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو قبول ہوگی۔
(17) اگر کسی ظالم پر دس مرتبہ ’’التواب‘‘ پڑھ کر دم کردیا جائے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس سے خلاصی نصیب ہوگی۔
(18) جو کوئی ’’الرؤف‘‘ کو بکثرت پڑھے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو ظالم کا دل اس پر مہربان ہوگا۔
(19) جو کوئی اسم ’’الضار‘‘ کو پڑھے اور ظالم کا نام لے، حق تعالیٰ نے چاہا تو اس کو ضرر پہنچے گا اور پڑھنے والا اس کے ظلم سے محفوظ رہے گا۔
(20) اگر آدھی رات یا دوپہر کو ’’الصبور‘‘ کی مداومت کرے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو بادشاہ کی رضا مندی حاصل ہوگی۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More