اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

حکام و مسئولین کیلئے:
(1) حکمران یا بڑا عہدیدار اگر اسم باری تعالیٰ ’’الملک‘‘ کو ’’القدوس‘‘ کے ساتھ ملا کر پڑھے گا تو اس کا مال و ملک قائم رہے گا۔ اگر حکمران ’’یا ملک‘‘ کو پڑھنے کا معمول بنائیں تو بڑے فراعنہ ان کے مطیع و فرمانبردار ہو جائیں۔
(2) اگر کوئی بادشاہ ’’یا جبار‘‘ پڑھا کرے تو کوئی بادشاہ اس پر غالب نہ ہو۔
(3) اگر رئیس آدمی ’’یا حلیم‘‘ بکثرت پڑھے، اس کی سرداری خوب جمے اور راحت سے رہے اور اگر کاغذ پر لکھ کر پانی سے دھو کر اپنے پیشہ کے آلات واوزار پر ملے تو اس پیشہ میں برکت ہو۔ اگر کشتی ہو، غرق سے محفوظ رہے، اگر جانور ہو تو آفت سے مامون رہے۔
(4) جو شخص اپنے عہدے سے معذول ہو گیا ہو۔ وہ سات روزے رکھے اور روزانہ ایک ہزار مرتبہ ’’یا کبیر‘‘ پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ اپنے عہدے پر بحال ہو جائے گا اور اسے بزرگی و برتری نصیب ہوگی۔ یہ اسم مبارک بادشاہوں اور حکام کا وظیفہ ہے، وہ اگر اس کا اہتمام کریں تو ان کا رعب رہے اور مہمات بخوبی سر انجام پائیں۔
(5) جو کوئی ملکی منصب چاہتا ہو، وہ اتوار کے دن اول ساعت میں اس نیت سے تین سو ساٹھ بار ’’المتین‘‘ پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ منصب پالے گا۔
(6) ’’الوالی‘‘ کا ذکر ان لوگوں کے لئے بہت مفید ہے، جو کچھ لوگوں کے ذمہ دار ہوں، مثلاً حاکم، افسر، شیخ وغیرہ۔
(7) جو بادشاہ ملک فتح کرنا چاہتا ہو، وہ اس لفظ ’’مالک الملک‘‘ کو بہت پڑھے، حق تعالیٰ نے چاہا تو کامیاب ہوگا اور جو بادشاہ اپنی حکومت کا استحکام چاہتا ہو، وہ اس اسم کو بکثرت پڑھے۔
(8) جو شخص روزانہ پابندی سے تین سو تینتیس (333) بار ’’یامالک الملک ذو الجلال والاکرام‘‘ پڑھے گا تو دنیا اس کی فرنبردار رہے گی۔
(9) اگر بادشاہ ’’الھادی‘‘ کا اس قدر ذکر کرے کہ حال طاری ہوجائے تو رعایا اس کی فرمانبرداری کرے۔
(10) جو ہر فرض نماز کے بعد 113 بار ’’الباقی‘‘ پڑھنے کا معمول بنائے گا، اسے اس کے منصب سے کوئی معزول نہیں کرسکے گا، خواہ اس کے خلاف جن وانس جمع ہو جائیں۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More