مقصود احمد کے والد محمود احمد انتقال کرگئے
کراچی(پ ر )سابق امیر جماعت اسلامی گڈاپ ٹاوٴن مقصود احمد خان کے والدمحمود احمد خان انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد عائشہ سیکٹر ڈبلیو گلشن معمار میں اداکی گئی۔ جنازے میں ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، حافظ نعیم الرحمٰن، راشد قریشی، محمد یوسف ،فاروق نعمت اللہ ، ڈاکٹر تبسم جعفری ود یگر نے شرکت کی۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے آج بعد نماز مغرب مرحوم کی رہائش گاہ سیکٹر ڈبلیو میں درس قرآن ہوگا۔