الداررپورٹ کی باضابطہ تصدیق نہیں کرائی گئی۔خواجہ حارث

0

اسلام آباد(نمائندہ امت)احتساب عدالت نمبر2کے جج محمد ارشدملک کی عدالت میں زیرسماعت العزیزیہ اسٹیل مل اور فلیگ شپ ریفرنس میں گزشتہ روز سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف پیش ہوئے اور ان کے وکیل خواجہ حارث نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہاکہ الدار آڈٹ رپورٹ کے بعد حسین نواز پہلی مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے،الدار رپورٹ ناکافی دستاویزات ہیں۔ جے آئی ٹی نے حسین نواز کو ہل میٹل کی ادائیگیوں کی تفصیلات لانے کو کہا،نواز شریف الدار آڈٹ بیورو کی رپورٹ پر انحصار ہی نہیں کر رہے۔استغاثہ نے اتنی کوشش بھی نہیں کی کہ الدار رپورٹ کی باضابطہ تصدیق ہی کروا لے،جن دستاویزات کی بنیاد پریہ رپورٹ تیار ہوئی جے آئی ٹی نے وہ بھی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی،جے آئی ٹی کو اچھی طرح معلوم تھا وہ دستاویزات کہاں کس کے پاس ہیں،الدار آڈٹ بیورو سے کسی تصدیق کے لئے جے آئی ٹی نے کوئی رابطہ ہی نہیں کیا، دستاویزات تیار کرنے والے کو جب پیش ہی نہ کیا جائے اْس دستاویز کو صحیح یا غلط نہیں کہا جاسکتا،صرف الدار آڈٹ بیورو کی رپورٹ پیش کر دینے سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ جا سکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More