طلبہ کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے- فہمیدہ مرزا
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ طلبہ کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جناح سٹیڈیم میں پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے، نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔