کاروباری لین دین پراغوا لڑکابازیاب۔ملزم گرفتار

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کاروباری لین دین پر 23 روز قبل اغوا ہونیوالے لڑکے کو عزیز پولیس نے بازیاب کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا ،جبکہ والد کو ملزمان نے فوری رہا کردیا تھا، ملزمان نے29 لاکھ لینے تھے، لیکن 15 لاکھ ادائیگی کےباوجود لڑکے کو رہا نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق عزیز آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشن اقبال میں چھاپہ مار کر ملزم راشد کو گرفتار کرلیا اور اسکے قبضے سےمغوی بلال کو بازیاب کرلیا۔ ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم نے بتایا کہ ملزم راشد نے اپنے ساتھیوں زاہد اور اویس کے ہمراہ 22 نومبر کو کریم آباد سے باپ بیٹے عبدالعزیز اور بلال کو اغوا کرلیا، ملزمان نے عبدالعزیز کو اسی دن چھوڑ دیا جبکہ بلال کو اپنے پاس رکھ لیا، اس دوران مغوی کے اہلخانہ اور ملزمان ڈیل میں مصروف رہے اور بالاخر 30نومبر کو ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ سے 5 لاکھ وصول کئے، باقی رقم بھی جلد دینے کی یقین دہانی کروائی لیکن بلال کو رہا نہیں کیا ،اس کے بعد ملزمان نے یکم دسمبر کو بلال کے اہل خانہ نے مزید 10لاکھ روپے دیئے اور باقی رقم جلد دینے کا کہا لیکن ملزمان نے بلال کو نہیں چھوڑا۔14دسمبر تک مغوی کے اہلخانہ ملزمان سے رہائی کیلئے منت سماجت کرتے رہے، لیکن ملزمان نے بلال کو رہا نہیں کیا، جس پرمغوی کی والدہ انیلہ نے عزیز آباد تھانے میں مقدمہ درج کرایا اور بتایاکہ کاروباری لین دین پر ملزمان کو 29 لاکھ دینے ہیں،جس کی عدم ادائیگی پر بلال کو قید رکھا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ پولیس نے کارروائی شروع کی تو ملزم لڑکے کو لیکر روپوش ہوگیا، جس پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پولیس نے سراغ لگا کر بلال کو بازیاب کراکے ملزم راشد کو گرفتار کرلیا جبکہ مفرور ملزم زاہد اور اویس کی تلاش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More