کراچی سے چھینی گئی5 گاڑیاں چترال میںپکڑ ی گئیں

0

چترال (نمائندہ اُمت) چترال پولیس نے کراچی شہر سے چھینے گئے اور چوری شدہ پانچ قیمتی گاڑیاں پکڑ لی ہیں جن کی چیسس (chesis)نمبر میں ٹمپرنگ کرکے انہیں نا ن کسٹم پیڈ گاڑی کے طور پر رجسٹرڈ کئے گئے تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کپٹن (ریٹائرڈ ) فرقان بلال نے ہفتے کے روز چترال پولیس لائن میں مقامی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ان گاڑیوں میں ڈاٹسن ، لینڈ کروزر ، ہائی ایس اور کرولا کار شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ ایک منظم گروہ ان چوری شدہ گاڑیوں کے کاروبار میں ملوث ہے جوکہ ان گاڑیوں کے چیسس نمبروں میں تحریف کرکے ان کو نان کسٹم پیڈ یعنی افغان سے لائی گئی گاڑی کے طور پر رجسٹرڈ کرکے فروخت کرتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ان گاڑیوں کے مالکان نے کراچی کے مختلف تھانوں میں گاڑیوں کی چوری کے بارے میں ایف آئی آر درج کئے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان گاڑیوں کے حالیہ مالکان ضروری تحقیقات کے بعد گرفتار کئے جائیں گے جبکہ اس نوعیت کی مزید گاڑیاں بھی پکڑے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More