پستول سےکھیلتےہوئے گولی چلنے سے 2بہنیں جاں بحق

0

مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر کے شہر پلندری میں کھیل کھیل میں دو سگی بہنوں کی جان چلی گئی، بچے اصلی پستول کو کھلونا پستول سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ گولی چل گئی۔پولیس کے مطابق پلندری کے علاقے نمب گوارہ میں 8 سال کا بچہ حماد اپنے پڑوس میں بچیوں کے ساتھ کھیلنے ان کے گھر آیا تھا، جہاں صحن میں پستول رکھی ہوئی تھی۔بچے کھلونا سمجھ کر پستول سے کھیلنے لگے کہ اس دوران گولی چل گئی جس کی زد میں آکر 6 سالہ ایمن موقع پر دم توڑ گئی۔دوسری جانب ایمن کی 4 سالہ بہن نور گولی لگنے سے زخمی ہوئی، جو اسپتال کے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More