قومی اسمبلی میں زرداری-شہبازکی ملاقات-مصافحہ

0

اسلام آباد(امت نیوز)سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مختلف ملاقات کی۔قومی اسمبلی ہال میں اجلاس میں شہباز شریف سے آصف زرداری نے مصافحہ کیا اور مختصر نوعیت کی گفتگو بھی کی۔شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان یہ مختصر دورانیے کا ٹکرائو اس وقت ہوا جب اپوزیشن لیڈر ایوان سےباہرجانےکےلئےاٹھےتوسابق صدربھی اپنی نشست سےاٹھ گئے۔ذرائع کےمطابق اپوزیشن جماعتوں کےدونوں بڑےرہنماؤں اس موقع پربات چیت بھی کی اور غیر رسمی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو، راجا پرویز اشرف، شاہد خاقان عباسی، نوید قمر اور دیگر بھی موجود تھے۔سابق صدر نے اسمبلی ہال سے نکلنے کے بعد صحافی کے پارلیمنٹ آمد پر نواز شریف سے ملاقات کے امکان کے سوال پر کہا کہ’آپ کہہ دیں،ملاقات کرادیں،جو آپ کا حکم ہو‘۔ایک سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ آپ کو ہمیشہ ہی میری گرفتاری کا خوف رہتا ہے۔صحافی نے پوچھا زرداری صاحب الیکشن کا اشارہ کس سے ملا؟ انہوں نے جواب دیا کہ جلد الیکشن کا اشارہ آپ دوستوں سے ہی ملا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More