کراچی (اسٹا ف رپورٹر) گوادر میں کوسٹ گارڈز آپریشن کے دوران بیرون ملک اسمگل کی جانے والی 3 ارب مالیت کی منشیات ضبط کرلی گئی۔ ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سمندر کے راستے بھاری مالیت کی منشیات اسمگل ہو رہی ہے، جس پر بعد کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 1800کلو چرس اور لگ بھگ 140کلو آئس ہیروئن پاؤڈر قبضے میں لے لیا گیا۔ ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق مشکوک مقامات کی نگرانی کے دوران کوسٹ گارڈز ٹیم نے گوادر کے قریب کپر کے مقام پر ساحل کے قریب اسمگلرز کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو اسمگلرز نے فائر کھول دیا، کوسٹ گارڈ جوانوں کی جوابی کارروائی پر اسمگلرز تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ضب منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 2ارب 95سے زائد بتائی جاتی ہے۔