وظائف صندلیہ-مشکلات کا حل

0

جادو کا تیر بہدف علاج
قال موسی … تا … عمل المفسدین (سورۃ یونس 81)
اس طاقتور عمل کی زکوٰۃ یہ ہے کہ اتوار یا پیر کی رات چودہ سو مرتبہ پڑھیں۔ اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف قادری پڑھیں۔
اس کے بعد درج ذیل طریقوں سے مسحور کا علاج کر سکتے ہیں:
(1) گیارہ مرتبہ یہ آیت پڑھے اور اس کے اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود قادری پڑھ کر مسحور پر دم کرے۔
(2) گیارہ مرتبہ یہ آیت پڑھے اور اس کے اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود قادری پڑھ کر پانی پر دم کرے اور وہ پانی مریض کو پلا دے یا جس گھر میں جادو ہو، اس میں چھڑکے۔
(3) مریض پر کپڑا ڈال دے اور دم کئے ہوئے پانی کے چھینٹے اس پر مارے۔
(4) چار میخوں پر گیارہ مرتبہ آیت مع اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود قادری پڑھ کر ان میخوں کو اس گھر یا کمرے کے
چاروں کونوں میں گاڑ دیں، جس پر جادو ہو۔
دشمن سے نجات
عشاء کی نماز کے بعد ایک سو مرتبہ یا تین سو مرتبہ ’’یا نجیح‘‘ پڑھیں اور دشمن کا تصور کریں۔
میاں بیوی میں اتفاق
جس عورت کا خاوند اس سے ناراض ہو یا اس کا مخالف ہو تو وہ عشاء کی نماز کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھے:
یا حنان یاحلیم
اور اگر عورت ناراض ہو تو خاوند یہی عمل پڑھے۔
دانت کے درد کا علاج
جس دانت میں درد ہو اس پر انگلی رکھ کر دبائیں اور یہ دعا پڑھ کر پھونکیں:
اسکن ایھا الضرس المضروس بحق الملک القدوس فقلنا اضربوہ ببعضھا کذٰلک یحی اللہ الموتیٰ۔
یہ عمل تین بار کریں۔ (جاری ہے)

٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More