جلسہ کی دعا
ایک سجدہ کرنے کے بعد جب دوسرے سجدے سے پہلے بیٹھتے ہیں تو اس کو ’’جلسہ‘‘ کہتے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت یہ دعا فرمایا کرتے تھے:
رَبِّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَعَافِنِیْ وَاھْدِنِیْ وَارْزُقْنِیْ وَاجْبُرْنِیْ وَارْفَعْنِیْ۔ (ابودائود)
ترجمہ: اے میرے پروردگار! میری مغفرت فرمائیے، مجھ پر رحم فرمائیے، مجھے عافیت دیجئے، مجھے ہدایت دیجئے، مجھے رزق دیجئے، میرے نقص کی تلافی کیجئے، مجھے بلندی عطا فرمائیے۔
جب کوئی کشمکش ہو
جب بھی انسان کو کوئی کشمکش ہو تو اسے اول تو استخارہ کرنا چاہئے لیکن اگر باقاعدہ استخارہ کرنے کا وقت نہ ہو یا جلدی فیصلہ کرنا ہو تو یہ دعائیں کثرت سے پڑھے:۔
٭ اَللّٰھُمَّ خِرْلِیْ وَ اخْتَرْلِیْ
ترجمہ: یا اللہ ! میرے لئے آپ (صحیح راستہ) پسند کردیجئے اور میرے لئے آپ ہی انتخاب فرما دیجئے۔
٭ اَللّٰھُمَّ اھْدِنِیْ وَسَدِّدْنِیْ وَقِنِیْ شَرَّ نَفْسِیْ
ترجمہ: یا اللہ ! مجھے ہدایت دیجئے اور سیدھے راستے پر کردیجئے اور مجھے میرے نفس کے شرسے بچائیے۔
٭ اَللّٰھُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ وَاعْزِمْ لِیْ عَلٰی رُشْدِ اَمْرِیْ
ترجمہ: یا اللہ ! میرے دل میں وہ بات ڈالئے جس میں میرے لئے بہتری ہو اور میرے کام کے صحیح طریقے کا میرے لئے فیصلہ کر دیجئے۔
Prev Post