وظائف صندلیہ:مشکلات کا حل

0

بخار کا زود اثر علاج
بخار اگر سردی کے بغیر ہو تو سورۃ الانبیاء، کی آیت نمبر 69 لکھ کر چٹائیں اور پڑھ کر مریض پر دم کریں۔
اور اگر سردی کے ساتھ ہو تو سورئہ ہود کی آیت نمبر 41 لکھ کر چٹائیں اور مریض پر دم کریں۔
گلے کے امراض کا علاج
لی اللہ لی اللہ ھو یوکع فی اللوح
زکوٰۃ: بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر شب جمعرات پانچ سو مرتبہ پڑھیں، اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود قادری۔
علاج؛ بوقت ضرورت گیارہ مرتبہ پڑھیں اور پانی وغیرہ پر دم کر کے پلا دیں یا بسم اللہ سمیت یہ دعا لکھ کر گیارہ (ساخت) تعویذ بنائیں۔ مریض روزانہ ایک ساخت چاٹ (کھا) لے۔
ادائے قرض کی دعائیں
(1) اللھم اکفنی بحلالک عن حرامک و اغننی بفضلک عمن سوال
(2) سورئہ آل عمران کی آیت نمبر 26 کے بعد یہ کلمات پڑھیں:
یارحمن الدنیا والآخرۃ ورحممھما عطیھما من تشاء وتمنعھما ممن تشاء ارحمنی رحمۃ تغنینی بھا عن رحمۃ من سواک
تاحصول مقصد ورد میں رکھیں۔
ہر قسم کے درد کا مجرب عمل
سورۃ بنی اسرائیل کی آیت نمبر 105 مع تعوذ و تسمیہ۔
زکوٰۃ: شب جمعہ بعد نماز عشاء باوضو نو سو مرتبہ تخلیہ میں پڑھیں۔
علاج: تین دفعہ، سات دفعہ یا گیارہ دفعہ تیل پر پڑھ کر درد کی جگہ مالش کریں۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو درد سے نجات مل جائے گی۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More