فرشتوں کی عجیب دنیا

0

رکن یمانی کا فرشتہ
حضرت ابن عباسؓ فرماتے ہیں کہ ایک فرشتہ ہے، جو رکن یمانی (کعبہ شریف کا ایک کونہ) سے متعلق ہے۔ جب سے حق تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا ہے تب سے یہ آمین آمین کہہ رہا ہے تو تم (جب بھی رکن یمانی سے گزرو تو) ’’ربنا آتنا…تا… عذاب النار‘‘ (پوری دعا) پڑھا کرو (تاکہ تم بھی اس دعا کرنے سے اس کی آمین کے مستحق بن جاؤ)
(فائدہ) رکن یمانی کعبہ شریف کے اس کونہ کا نام ہے، جو ملک یمن کی جانب پڑتا ہے، جب کوئی شخص کعبہ شریف کا طواف کرتے ہوئے وہاں سے گزرے تو مذکورہ دعا پڑھے۔ دعا کر ترجمہ یہ ہے: ’’اے ہمارے پروردگار ہمیں دنیا اور آخرے میں بھلائی عطاء فرما اور دوزخ سے بچا‘‘
رکن یمانی کے فرشتہ کو حضورؐ نے دیکھا:
(حدیث) حضرت ابن عباسؓ فرماتے ہیں کہ رسول اقدسؐ نے ارشاد فرمایا:
(ترجمہ) میں (کسی وقت بھی) رکن یمانی سے نہیں گزرا، مگر میں نے اس پر ایک فرشتہ کو دیکھا ہے، جو آمین کہہ رہا ہے۔ بس تم جب بھی اس کے پاس گزرو تو دعا (مذکورہ بالا) پڑھا کرو۔
(فائدہ) امام ازرقیؒ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عطائؒ نے فرمایا: عرض کیا گیا کہ حضور! کیا ہم رکن یمانی پر استلام کی کثرت نہ کیا کریں؟ تو آپؐ نے ارشاد فرمایا کہ میں اس کے پاس کسی وقت بھی آیا، مگر اس پر جبرائیلؑ کو کھڑا پایا جو استلام کرنے والے کے لئے استغفار کر رہے تھے۔
(حدیث) حضرت عطاء بن ابی رباحؒ سے رکن یمانی (کی فضیلت) کے بارے میں سوال کیا گیا، جبکہ وہ طواف کررہے تھے تو انہوں نے فرمایا: مجھے حضرت ابوہریرہؓ نے حدیث بیان فرمائی کہ آنحضرتؐ نے ارشاد فرمایا:
(ترجمہ) رکن یمانی کے متعلق ستر فرشتے مقرر کئے گئے ہیں، جو شخص یہ دعا (مذکورہ) پڑھتا ہے تو یہ فرشتے آمین کہتے ہیں (یعنی حق تعالیٰ سے اس دعا کے قبول کرنے کی درخواست کرتے ہیں)۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More