حل مشکلات کیلئے بہترین دعا
یا رب انت صمدی و منک مددی و علیک معتمدی
زکوٰۃ: جمعہ کی رات ایک ہزار مرتبہ پڑھیں۔ اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود قادری۔
معمول: پھر روزانہ پندرہ مرتبہ یا اکیاون مرتبہ پڑھتے رہیں اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود قادری۔
سر کے جملہ امراض کا علاج
ہر فرض نماز کے بعد دایاں ہاتھ سر پر رکھ کر ایک سانس میں گیارہ مرتبہ پڑھیں: ’’یا قوی‘‘
یہ دعا سر کے جملہ امراض کے لیے کافی و شافی ہے۔ مثلا دماغی ٹینشن، مرگی وغیرہ۔
آنکھوں کے ہر مرض کیلئے
ہر فرض نماز کے بعد دایاں ہاتھ پیشانی پر رکھ کر گیارہ مرتبہ ایک سانس میں پڑھیں: ’’یا نور‘‘یہ آنکھوں کے ہر مرض کے لیے کافی و شافی ہے اور اس سے نظر بالکل صحیح ہو جاتی ہے۔
سر کی حفاظت اور ذہانت
ہر فرض نماز کے بعد گیارہ پڑھیں ’’یا حافظ یا حفیظ‘‘
یہ سر کی حفاظت اور ذہانت کے لیے مجرب عمل ہے۔ ان دونوں الفاظ کا ایک سانس میں پڑھنا ضروری نہیں ہے۔
خاندان کی باہمی محبت کیلئے
سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 83
سورۃ الانفال کی آیات نمبر 63-62
یا رحمن کل شیء و راحمہ۔ اذلۃ علی المؤمنین اعزۃ علی الکافرین
یہ روزانہ اکتالیس مرتبہ پڑھیں یا کھانے پینے کی اشیا پر گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کر کے سب گھر والوں کو کھلائیں اور پلائیں۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post