اسقاط حمل سے حفاظت
سورئہ فاطر کی آیت نمبر: 41
اس آیت کے 41 پینے والے تعویذ بنائیں، پھر روزانہ اس میں سے ایک تعویذ عورت چاٹ لے اور حفاظت حمل کا تصور کرے۔ باری تعالیٰ فضل فرمائے گا۔
ولادت کی آسانی کیلئے
سورئہ انشقاق کی آیات نمبر 4 اور 5
گیارہ مرتبہ ان دونوں آیات کو پڑھ کر کسی کھانے پینے کی چیز پر دم کر کے عورت کو کھلا پلا دیں اور پانچ یا سات پینے کے تعویذ بنا کر اسے چٹائیں۔
غصہ اور ہائی بلڈ پریشر کیلئے
اللھم صل علی سیدنا محمد بعددکل دآء و دوآء و بارک وسلم۔
زکوٰۃ: جمعرات کی رات (یعنی لیلۃ الخمیس) ایک ہزار بار پڑھیں۔
علاج: بوقت ضرورت گیارہ مرتبہ پڑھیں، غصہ اور بلڈ پریشر کنٹرول ہوجائے گا۔
نسخہ استقامت
سورۃ الکہف کی آیت نمبر 14
ہر فرض نماز کے بعد گیارہ مرتبہ روزانہ پڑھیں۔
یہ ذکر، عبادت، تلاوت اور دیگر دینی امور میں دلجمعی اور استقامت کے لیے مفید ہے۔
بے خوابی کا علاج
سورۃ الکہف کی آیت نمبر 18
گیارہ مرتبہ پڑھ کر اپنے ہاتھ پر دم کریں اور پھر ہاتھ کو دل پر پھیر دیں اور سنت طریقے کے مطابق لیٹ جائیں۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو خوب نیند آئے گی۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post