آج کی دعا

0

مسجد میں بیٹھے ہوئے
جب نماز کے انتظار میں مسجد میں بیٹھنا ہو تو یہ کلمہ ورد زبان رکھا جائے اس کو حدیث میں جنت کے پھل کھانے سے تعبیر فرمایا گیا ہے۔
سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ
ترجمہ : پاک ہے اللہ تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔
مسجد سے باہر نکلتے وقت
(1) بِسْمِ اللّٰہِ وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ رَسُوْلِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ
ترجمہ:-اللہ کے نام سے اور رسو ل اللہ ﷺ پر درودو سلام ہو، یااللہ ! میں آپ سے آپ کے فضل کا سوال کرتاہوں ۔
نیز یہ دعا پڑھیں:-
(2) اَللّٰھُمَّ اعْصِمْنِیْ مِنَ الشَّیْطَانِ
ترجمہ: یااللہ! مجھے شیطان سے بچائیے (حصن حصین)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More