وظائف صندلیہ-مشکلات کا حل

0

ایک جامع دعا
اللھم افردنی لما خلقتنی لہ ولا تشغلنی بما تکفلت لی بہ و لا تحرمنی وانا اسئلک ولا تعذبنی و انا استغفرک
زکوٰۃ: شب جمعہ ایک ہزار مرتبہ پڑھیں اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود قادری۔
معمول: پھر روزانہ گیارہ مرتبہ ورد میں رکھیں، اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود قادری۔
اس دعا میں چار جملے ہیں، پہلے جملے کا مطلب یہ ہے کہ اے میرے پروردگار مجھے اس کام کے لیے فارغ فرما دیجئے، جس کے لیے آپ نے مجھے پیدا فرمایا ہے۔ اس میں اشارہ ہے قرآنی آیت ’’ہم نے جن و انس کو اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا ہے‘‘ کی طرف کہ آپ نے مجھے اپنی عبادت اور بندگی کے لیے پیدا فرمایا ہے تو پھر مجھے، ہر اعتبار سے اس کام (یعنی عبادت و بندگی) میں لگا دیجئے۔ دوسرے جملے کا مطلب ہے کہ اے پروردگار! مجھے اس چیز میں مشغول نہ فرمایئے، جس کی آپ نے میرے بارے میں خود ذمہ داری لے لی ہے۔ اس میں اشارہ ہے قرآنی آیت ’’ہم تمہیں رزق دیتے ہیں‘‘ کی طرف کہ خدایا روزی دینے کا آپ نے وعدہ فرمایا ہے۔ اب مجھے اس کام میں مشغول، پریشان اور سرگردان نہ ہونے دیجئے۔ تیسرے جملے کا مطلب ہے کہ مجھے دعا کی قبولیت سے محروم نہ فرمایئے۔ یعنی میری دعائوں اور حاجات کو جلد پورا فرماتے رہئے اور چوتھے جملے کا مطلب ہے مجھے عذاب نہ دیجئے، جبکہ میں استغفار کررہا ہوں، یعنی مجھے استغفار کی توفیق دیتے رہئے اور میرے استغفار کو قبول فرما کر مجھے کسی بھی طرح کے عذاب کا مستحق نہ بنایئے، عذاب گناہوں کی وجہ سے آتا ہے، پس مجھے گناہوں سے پاک فرما دیجئے۔ (جاری ہے)

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More